مردان میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ختم نبوت ؐ ریلی

مردان میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ختم نبوت ؐ ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ ) جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے تحفظ ختم نبوت ریلی نکالی جس میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت جے یوپی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورایم ایم اے کے ترجمان اویس احمد نورانی صدیقی نے کی ہزاروں کارکن ان کی قیادت میں عدل چوک سے روانہ ہوئے اوربلال مسجد تک ریلی نکالی شرکاء نے تمام راستے پر ختم نبوت کے حق میں نعرہ بازی کی ریلی کے احتتام پر بلال مسجد میں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس خطاب کرتے ہوئے اویس احمد نورانی صدیقی نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیاہے اور اسے کسی طورپر گولڈ سمتھ خاندان کے حوالہ نہیں کرنے دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ اگر ایسی کوشش کی گئی تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومت دی گئی ہے مذہبی جماعتیں متحدہیں اور اسلامی قوانین کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ریلی سے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان ،جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک،ضلعی جنرل مولانا امانت شاہ حقانی ،قاری عبدالہادی ظہیر ،مفتی عبدالوکیل سمیت دیگر نے خطاب کیا اورمطالبہ کیاکہ آسیہ مسیح کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کیاجائے مقررین نے خبردار کیاکہ اگر تحفظ ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو ناموس تحفظ رسالت کے پروانے سروں پر کفن باندھ کر میدان میں نکلیں گے ۔