ٹانک میں خسرہ سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی واک کا اہتمام

ٹانک میں خسرہ سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی واک کا اہتمام

ٹانک(نمائندہ خصوصی)خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈی سی آفس سے لیکر پریس کلب تک آگاہی واک کا اہتمام ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان سمیت ضلعی افسران نے واک میں شرکت کی 15اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرہ مہم کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈی سی آفس سے لیکر پریس کلب تک خسرہ کے خلاف واک کی گئی اس موقع پر شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خسرہ سے متعلق آگاہی کے نعرے درج تھے واک میں ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان ،ای پی آئی کوآرڈینٹر ڈاکٹر طفیل شیرانی، ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جنڈولہ بشیراحمد،تحصیل میونسپل آفسیر قدرت اللہ مروت،ڈپٹی ڈی ایچ او سب ڈویژن جنڈولہ ڈاکٹر عباس شیرانی،ایم ایس ڈاکٹر احسان بیٹنی معززین علاقہ ،شہریوں اور ضلعی افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد شہریوں میں خسرہ کے حوالے سے آگاہی دینا ہے تاکہ والدین کو پتہ چل سکے کہ خسرہ بچوں کے لئے جان لیوا مرض ہے انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاؤ کی 12روزہ مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اور 9ماہ سے لیکر پانچ سال تک کے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائیگاانہوں نے کہا کہ والدین ،منتخب عوامی نمائندے،اور علماء کرام مذکورہ مہم کی کامیابی کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ مذکورہ مہم بغیر کسی وقفہ کے 12 روزتک جاری رہے گی جس میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ای پی آئی کوآرڈینٹرڈاکٹر محمد طفیل شیرانی کا کہنا تھا کہ ٹانک کی 16یونین کونسلز پر کل 87ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 69000بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن جنڈولہ کے لئے 15ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 7050بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے والدین احساس ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے ضرور لگائیں تاکہ خسرہ جیسی موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر