ڈیرہ ،یاسر ذکریا ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

ڈیرہ ،یاسر ذکریا ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)یاسرزکریاایڈوکیٹ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیااورکوئی وکیل احتجاجاًعدالتوں میں پیش نہیں ہوابعدازاں وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار سے ون فائیو چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ وکلاء نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ ریلی کی قیادت جمال عبدالناصر ایڈوکیٹ اوراحسان الحق ملک نے کی ۔ اس موقع پرمقررین نے کہاکہ تھانہ یارک کی حدود میں 13اگست 2018کوڈسٹرکٹ بارکے ممبریاسر زکریاایڈوکیٹ کوگاڑی میں قتل کیاگیاتھالیکن پولیس آج تک ان کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کرسکی ۔ مقامی پولیس قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگریاسرزکریاایڈوکیٹ کے قاتلوں کودس دن کے اندرگرفتارنہ کیاگیاتوہم دھرنادیں گے اوربھرپوراحتجاج کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر