صوابی ضمنی انتخاب ،پی کے 44 میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

صوابی ضمنی انتخاب ،پی کے 44 میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

صوابی ( بیورورپورٹ) کل چودہ اکتوبر اتوار کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 44صوابی2پر ہونے والی ضمنی الیکشن کے لئے پولیس نے سیکیورٹی کو حتمی شکل دیدی اس سلسلے میں پولیس لائن میں پولیس افسران کو ورکشاپ اور ضمنی الیکشن 2018 ؁ ء کے پُر امن انعقادکیلئے ضلع صوابی میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے جملہ انچارج پولنگ سٹیشنز کو تاکید کی کہ محکمہ پولیس کو کہ ایک ڈسپلن ادارہ ہے اور یہاں ہر کسی کو نظم و ضبط کی پابندی کرنی پڑتی ہے۔لہٰذا الیکشن ڈیوٹی کے دوران مکمل ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہوں نے بتایا کہ اس الیکشن میں تین امیدواروں پی ٹی آئی کے عاقب اللہ ، اے این پی کے غلام حسن اور آزاد امیدوار شہزاد علی خان کے در میان مقابلہ ہو گا۔ ضمنی الیکشن میں ضلع کے 161 پولنگ اسٹیشنزمیں 14انتہائی حساس،64حساس اور83نارمل پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ 1000 سے زائد پولیس اہلکار کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔تاجر برادری،میڈیا اور عوامی تعاون کی بدولت الیکشن کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پولیس لائن میں پولیس آفسران کو تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ،ڈسپلن اور عوام کے ساتھ رویہ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ضمنی الیکشن 2018 ء کے پُر امن انعقاد کے لیے صوابی پولیس مکمل تیار ہے، میل پولنگ سٹیشن 88اور فی میل پولنگ سٹیشن 72اور 1مشترکہ پولنگ سٹیشن ہوں گے پولینگ اسٹیشن پر تعینات نفری کے علاوہ سب سیکٹر کی سطح پر پولیس موبائیل بھی نگرانی کرے گی۔تاکہ کوئی ناخوشگوار وقوعہ نہ ہو۔قانون کی پاسداری سب پر مقدم ہوگی۔الیکشن کے دوران عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اور پولنگ اسٹیشنوں پر امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی#

مزید : پشاورصفحہ آخر