معماران قوم کو اعتماد میں لئے بغیر کو ئی منصو بہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گا،خیر اللہ حواری

معماران قوم کو اعتماد میں لئے بغیر کو ئی منصو بہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو ...

پشاور ( سٹی رپورٹر ) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری نے کہا ہے کہ مرکزی اور صو بائی حکومت خیبر پختونخوا معماران قو م کو اعتماد میں لے کر تعلیمی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں معماران قوم کو اعتماد میں لئے بغیر کو ئی منصو بہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گا اورپورے ملک کے ملازمین کیلئے یکساں سروس سٹرکچر کا فارمولا سامنے لائیں گےُ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ معیار تعلیم کا حصول ہے جس میں بنیادی کردار تعلیمی بورڈز کا ہو تا ہے جبکہ تعلیمی بورڈز شفاف نظام امتحانات کے انعقاد میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔صو بائی حکومت 100 روزہ پلان میں تعلیمی بورڈز میں اصلاحات کو سر فہرست رکھیں اور شاہین صفت نو جوانوں کو مذید نقل کی زہر آلود گو لیاں دینا بند کر دیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر