تخریب کاری کی غرض سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،بھاری کھیپ برآمد

تخریب کاری کی غرض سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،بھاری کھیپ برآمد

پشاور(کرا ئم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تحریب کاری کی غرض سے اسلحہ سمگل کرنے کی کو شش ناکام بناکر اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کرلی ڈاٹسن کے ذریعے درہ آدم خیل سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21کلاشنکوفیں، 55بندوقیں،37پستول اور ہزاروں عدد کارتوس برآمدکرکے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ علاقہ درہ آدم خیل سے کسی بھی وقت اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہیں اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ کوہاٹ روڈاور متصل علاقوں میں موبائل پٹرولنگ افسران کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ایس پی سٹی شہزادہ کو کب فاروق نے بھی رنگ روڈ سے متصل تھانوں کی حدود میں خصوصی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ناکہ بندیوں پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی جس پر تھانہ آغہ میر جانی پولیس نے رنگ روڈدیر کالونی پر خصوصی ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک ڈاٹسن نمبر C-4509 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پرڈاٹسن کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 21 عدد کلاشنکوف،37 عدد پستول30 بور،34عددبندوق(ریپیٹر)،21 عدد بندوق (بارہ بور)،16 ہزارکارتوس30 بوراور54عدد مختلف بور کے میگزین برآمد کرکے ایک ملزم مو مین ولد ساز گل سکنہ مہمند ایجنسی حال پبی کو گرفتار کر لیاگیاملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر کے بیان کیا کہ وہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ملزم کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور ڈی ایس پی سبرب فضل واحد سمیت کارروائی میں حصہ لینے والی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر