صوابی میں پختون تحفظ موومنٹ کے 9 رہنماؤں کی قبل از گرفتاری ضمانت نہ ہونے پر گرفتاری

صوابی میں پختون تحفظ موومنٹ کے 9 رہنماؤں کی قبل از گرفتاری ضمانت نہ ہونے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے صوابی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے ، پاکستان کا جھنڈالہرانے کی اجازت نہ دینے اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پختون تحفظ مومنٹ کے نو رہنماؤں کی قبل از گرفتاری ضمانت نہ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی ایم کے ضلعی رہنماؤں میں ریاض محمد سکنہ شاہ منصور ، ڈاکٹر مشتاق احمد سکنہ کالو خان ، خیر الا مین سکنہ کرنل شیر کلے ، ڈاکٹر محمد جسیم سکنہ مانیری بالا صوابی ، لیاقت علی سکنہ متھرہ ڈاگئی ، محمد علی سکنہ ڈاگئی ، عابد اللہ سکنہ کڈی ڈاگئی ، کرنل (ر) ہدایت اللہ خان سکنہ زیدہ اور فیض محمد کاکا سکنہ شیوہ شامل ہیں ان رہنماؤں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ بی بی اے کنفرم کرنے کے لئے جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں ایک عدالت میں پیشی کے لئے آئے تھے #