خیبر ،اے سی لنڈی کوتل سے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی ملاقات
خیبر ( بیورورپورٹ) تمام لائن ڈیپارٹمنٹس لنڈی کوتل سب ڈیویژن کے سبراہوں کی اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے لنڈی کوتل میں عوامی مسائل کے پیش نظر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے متعلقہ حکام سے ان کی کار کردگی اور مسائل کے حل کی بابت معلومات حاصل کیں ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے عوامی مسائل کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے سربراہوں کے ساتھ خصوصی نشست کی اور ان کو عوام مسائل کے حل کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی تاکہ عوام مسائل کو ج؛د از جلد حل کیا جا سکے لائن ڈیپارٹمنٹس میں محکمہ تعلیم ، صحت، ٹیسکو، بازار یونین کے صدر اور سینیٹری انسپکٹر وغیرہ شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر نے قبل ازیں میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں بازار یونین کے صدر کو لنڈی کوتل بازار کی صفائی اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ وہ ہر صورت بازار کی رونق بحال کرنا چاہتے ہیں اور جہاں کار پارکنگ بنائے گئے ہیں وہاں گاڑیاں کھڑی کی جائیں تاکہ بازار میں ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں انہوں نے سینیٹری انسپکٹر کو بھی تمام خاکروبوں کو حاضر کرنے اور بازار کی روزانہ بنیادوں پر صفائی کرنے کی ہدایت کر دی اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہر شہری کو صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور بیماریوں کو کم کیا جا سکے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے لنڈی کوتل میں چھوٹے بارانی ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور جہاں پہلے سے غیر معیاری بارانی ڈیمز بنائے گئے ہیں ان کا بھی نوٹس لیا تاکہ علاقے میں بارانی ڈیموں کے ذریعے پانے کو ذخیرہ کیا جا سکے تاکہ پانی کی سطح اوپر آسکے اور لوگوں کی یہ مشکل دائمی طور پر حل ہو سکے۔