پبی ،منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 گرفتار ،20 کلو چرس برآمد

پبی ،منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 گرفتار ،20 کلو چرس برآمد

پبی ( نما ئندہ پاکستان) حیات آباد پو لیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کر نے کی کو شش نا کام بنا تے ہو ئے مو ٹر کار سے 20 کلو گرام چر س بر آمد کر کے دو ملز مان گرفتار کئے تفصیلات کے مطابق منشیات فری پشا ور مہم کے سلسلے میں ایس ایس پی پشاور جا وید اقبال کو خفیہ زر ائع سے اطلاع ملی کہ جمروز سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کر نے کی کوشش کی جا ئے گی جس پر انہوں نے اے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرا نی میں ایس ایچ او حیات آباد اختر نصیر خان سب انسپکٹر یوسف جان کو منشیات سمگل کر نے کی کو شش ناکام بنا نے کے لئے ناکہ بندی اور ملز مان کی گرفتاری کی ہدا یت جس پر اختر نصیر خان نے ہمراہ پو لیس کے چیک پوسٹ پر نا کہ بندی کی اس دوران ایک مشکوک گاڑی نمبرID2437 کو روک کر تلا شی لینے پر گا ڑی کی خفیہ خا نوں سے20کلو گرام چرس بر آمد کر کے دو ملز مان محمد اللہ ولد یو سف ساکن جمرود اور عمران ولد گل خواص سا کن شاہ کس کو گرفتار کر کے دو نوں ملز مان کے خلاف مقد مہ درج کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر