مہمند ،غلنئی ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایم او طویل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست
مہمند (نمائندہ پاکستان ) مہمند، ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی ضلع مہمند میں تعینات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قیوم شاہ کو نوکری سے ہٹایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں دسمبر 2012 ء سے مسلسل غیر حاضری کی بناء پر نوکری سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ڈاکٹر قیوم شاہ اس وقت مہمند و باجوڑ پولیو کے کوارڈینیٹر ہے۔ محکمہ صحت کی اجازت کے بغیر دسمبر 2012 ے کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ابھی تک فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ صحت مہمند سے پیشگی اجازت لئے بغیر سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ نے خیبر پختونخواہ رولز 2011 ء کے تحت نوکری سے ہٹا دیا ہے۔