اے این پی نے پختونوں کیلئے کچھ نہیں کیا انکے دور حکومت میں صرف خون خرابہ ہوا : شوکت یوسفزئی

اے این پی نے پختونوں کیلئے کچھ نہیں کیا انکے دور حکومت میں صرف خون خرابہ ہوا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر پختونخوا (پ ر)حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن سیٹ اے این پی کی سیاست مسترد کر دی ہے ۔ اے این پی کا پانچ سالہ دور کرپشن، لوٹ مار، افراتفری دھماکوں اور دہشت گردی سے بھر پور دور تھا انہوں نے کہاکہ یہ بات دھکی چھپی ہے کہ وزیر اعلی ہاؤس میں ٹھیکوں کے سودے ہوتے تھے ملازمتوں کو فروحت ہوتی تھی اور میرٹ نام کی چیز نہیں تھی، آج اگر مہنگی ہے تو اس کی وجہ ن لیگ کے دور میں اربوں روپے کا قرضہ ہے جو غیر پیداواری منصوبوں پر خرچ ہوا اور کرپشن کی گئی وہ اے این پی کے احتجاج پر تبصرہ اور سندھ ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اے این پی نے پختونوں کے کچھ نہیں کیا جب بھی ان کی حکومت آئی۔ خون خرابہ ہوا، سرمایہ کاری ختم ہوئی اور اغوا برائے تعاون کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق اپوزیشن خوف زدہ ہے کیونکہ پہلی بار پاکستان میں احتساب ہو رہا ہے ماضی میں جس نے جو کیا اس کو جواب دینا پڑے گا۔ پختونوں کی بربادی میں سب سے بڑا ہاتھ اے این پی کا ہے پی ٹی آئی کو عوام نے خدمت پر ووٹ دیا شکر ہے کہ اپوزیشن سمیت اے این پی کو غریبوں کا خیال آگیا ورنہ آج تک تو حکمران اپنے محلات بنانے میں لگے رہے عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ چھ ہزار ارب روپے سے قرضہ صرف چھ سالوں میں تیس ہزار ارب روپے پر کیسا پہنچا۔ ایک سال میں گیس کا خسارہ 154 ارب روپے ، بجلی کا 450 روپے کا خسارہ کس نے دیا۔ 61 سالوں میں پی آئی اے کا خسارہ 71 ارب روپے تھا صرف 2008 سے 2018 تک یہ خسارہ 375 ارب روپے پر چلا گیا۔ یہ خسارہ کون ادا کرے گا۔ اپوزیشن بتا دے یہ پیسہ کہاں خرچ ہوا۔ چور مچائے شور کہ مصادق شور کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے یقین دلایا کہ ملک کو درست ٹریک میں ڈال دیا گیا ہے۔ مشکل وقت جلد ختم ہونے والا ہے اپوزیشن چاہے کچھ بھی کرلے۔بچے ہر قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے بچے اور سکول قدرتی آفات مثلاً زلزلہ، سیلاب اور انسانوں کے پیدا کردہ افات مثلاً دہشت گردی ، اغواکاری وغیرہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور سکولوں کی عمارت کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ یہ باتیں ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا فرید احمد خٹک نے ایک پریس ریلیز میں کہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارے طلباء اساتذہ او رپرنسپل صاحبان کے لئے ان آفات کے نقصانات میں ممکنہ کمی اور تدارک کی تدابیر جاننا وقت کی اہم ضرورت ہے اس پروگرام کے لئے یونیسف کے تعاون سے ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں حال ہی میں سکول سیفٹی سیل قائم کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصدقدرتی اور انسانی پیداکردہ آفات کے بارے میں آگاہی اور خطرات سے نمٹنے کے لئے تدابیر احتیار کرنا اور محکمہ تعلیم کے افسران طلباء اور اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا ہے۔آفات سے آگاہی اور نقصانات میں کمی کے بارے میں اقوام متحدہ ہر سال 13 ۔اکتوبر کو انٹر نیشنل ڈیزاسٹرریڈگشن ڈے مناتی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پہلی مرتبہ صوبائی اور ضلعی سطح پر یہ عالمی دن منانے کا اہتمام کیا ہے۔ ڈائریکٹرفرید احمد خٹک نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی سطح پر اس دن کومنانے کا اہتمام کریں اور اس دن کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لئے صوبائی سطح پر گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ میں آج 12 ۔بجے دوپہر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں وزیراعلی خیبر پختونخواکے مشیر برائے ایلیمنٹری و سیکنڈری تعلیم ضیاء اللہ بنگش مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب میں اعلی حکام اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی انہو ں نے مزید کہاکہ اس تقریب میں خطرات اور آفات سے نمٹنے والے اداروں ریسیکیو 1122 ، سول ڈیفنس اور پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی اپنے سٹال لگائیں گے اور خطرات سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کریں گے