ڈیرہ ،آج تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی

ڈیرہ ،آج تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے 14اکتوبر2018کوضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران PK97ڈیرہ ون اورPK99کلاچی کے حلقہ میں آج بروز ہفتہ 13اکتوبر2018کوتعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کا مقصدالیکشن کے دوران پولنگ عملے کووقت پراپنے پولنگ اسٹیشن پرپہنچ کراپنے انتظامات کووقت پر مکمل کرنا ہے ۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق دیگرحلقوں پروآاورپہاڑپورمیں نہیں ہوگاجہاں پر تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اوردرس وتدریس کاعمل جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر