سی اینڈ ڈبلیو ایکسین اور ٹھیکہ دار کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

سی اینڈ ڈبلیو ایکسین اور ٹھیکہ دار کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

پشاور (سٹی رپورٹر)حاجی زئی تا ترخہ سڑک کی تعمیرکی کشادگی 16فٹ سے کم کرکے12 فٹ کرنے پر قومی وطن پارٹی کے ناظم ملک ابراہیم، پی ٹی آئی کے کونسلر ارشد خان، اے این پی کے سابق ناظم باچاخان اور سماجی کارکن جان محمد نے سی اینڈ ڈبلیو ایکسین اور ٹھیکہ دار کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈھائی کلومیٹر سڑک بکیانہ تا ترخہ تحصیل شبقدر 16 فٹ کشادہ بنایا گیاہے جبکہ اب ڈھائی کلومیٹر حاجی زئی تا ترخہ سڑک کی کشادگی کم کی گئی ہے جس سے ہریانہ، دولت پورہ، سنڈا سر سمیت دیگر علاقوں اور شبقدر کے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش ہوجائے گی اور30 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کے لئے 35 سال بعد کشادہ سڑک بنانے کے سیکم کو خراب کرنے کی ایک سازش کی جارہی ہے جبکہ پختہ سڑک سے رہ جانے والی خالی جگہ پر دکاندار اور مقامی لوگ قبضہ کرینگے جس کی ذمہ دار متعلقہ ایکسن اور ٹھیکہ دار پر پوگی۔ انہوں نے سڑک کشادگی کم کرنے پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکمشنر پشاور ڈویژن سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے جبکہ سڑک کشادگی کم کرنے پربھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر