تیمرگرہ میں 15 اکتوبر سے خسرہ کی بارہ روزہ مہم شروع ہوگی

تیمرگرہ میں 15 اکتوبر سے خسرہ کی بارہ روزہ مہم شروع ہوگی

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) ضلع دیر پائین میں خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگانے کی بارہ روزہ مہم 15اکتوبر سے شروع ہو گی جوکہ 26اکتوبر تک جاری رہے گی بارہ روزہ مہم کے لئے 241ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے 9ماہ سے 5سال عمر کے دولاکھ 45ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے عوام بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے اپنے دفتر میں ای پی ائی ڈسٹر کٹ کوارڈینٹر ڈاکر رشاد علی ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسر جاوید عزیز اور پولیو فوکل پرسن زکریا خان کے ہمراہ میڈ یا بر یفنگ دینے ہوئے کیا اس موقع پر ڈبلیو ایچ او،یونسیف ای پی ائی اور پیر امیڈیکس سٹاف بھی موجود تھے ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے کہاکہ خسرہ ایک متعدی مرض ہے جو تیزی سے ایک سے دوسرے بندے کو منتقل ہوتی ہے خسرہ مہم کیلئے ضلع میں 180موبائل اور61فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو کہ 2لاکھ 45ہزار سے بچوں کو مفت ٹیکے لگائے گے انھوں نے کہاکہ خسرہ مہم میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ ایم پی ایز ،ایم این ایز اور علماء کو بھی شامل کیا گیا ہے اور عوام میں 47ہزار سے زائد اگاہی پملفٹس تقسمے کر دئے گئے ہیں جبکہ مساجد ،حجروں اور سکولوں میں بھی لاڈو سیپکر کے زریعے اعلانات بھی کیے گئے ہیں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خسرہ مہم میں بھر پور تعاون کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر