ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے چھاپے، 20 دُکانداروں کوجرمانہ 5 جیل منتقل

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے چھاپے، 20 دُکانداروں کوجرمانہ 5 جیل منتقل

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے شہر میں مختلف دُکانوں پراچانک چھاپو ں کے دوران خود ساختہ مہنگائی ،کم وزن روٹی کی فروخت،زائدالمیعاد اشیاء بیچنے اورعارضی تجاوزات کرنے پر20 دُکانداروں کو جرمانہ جبکہ 5 کو3 دن کے لئے جیل بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عباس خان آفریدی نے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی ہدایت پر شہرمیں دودھ فروشوں ،نانبائیوں ،بیکریوں ،کریانہ مرچنٹس اورپھلوں وسبزیوں کے دُکانوں پراچانک چھاپے مارے ۔اس دوران انہوں نے5 دُکانداروں کو نرخنامہ آویزا ں نہ کرنے ،5 کو عارضی تجاوزات کرنے،5 کو کم وزن روٹی فروخت کرنے اور 5 کوزائد المیعاد اشیاء بیچنے پرموقع پر جرمانہ کردیا اورانہیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے 5 دُکانداروں کو 3 دن کے لئے جیل بھی بھجوادیا ۔عباس آفریدی نے دُکانداروں کو متنبہ کیا کہ اشیائے خورد ونوش کی قلت یا مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اوردوبارہ خلاف ورزی پرنہ صرف بھاری جرمانہ عائدہوگا بلکہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔ انہو ں نے دُکانداروں کو تلقین کی کہ وہ خودساختہ مہنگائی اور زائدالمیعاد ومضرصحت اشیاء کی فروخت سے گریز کریں ،نر خنامے نمایا ں مقامات پر آویزاں کریں اور اس پر من وعن عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر