ڈیرہ ، صوبہ بھر کے ضلعی ڈویژنل سینئر اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر وں کے تبادلوں کا فیصلہ

ڈیرہ ، صوبہ بھر کے ضلعی ڈویژنل سینئر اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر وں کے تبادلوں کا ...

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)محکمہ صحت خیبرپختونخوانے صوبہ بھر کے ضلعی ڈویژنل سینئر اورصوبائی ڈرگ انسپکٹر ز کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں نذیر احمد کوکیمسٹ یونین کی شکایت پر چترال سے سوات جب کہ عمران الحق کو سوات سے لوئیر دیر، شہزادہ مصطفی انور سوات سے کوہاٹ تبدیل کردیا اسی طرح ضیاء اللہ خان سینئر ڈرگ انسپکٹر جن کو ابھی تبادلے کے تین ماہ بھی نہیں ہوئے تھے صوابی سے چترال تبدیل کردیا جب کہ صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کی تبدیلی کی فہرستیں تیارہونے کے بعد تبادلوں کا ریلہ بعدمیں چلے گا ۔ ڈرگ انسپکٹرزحضرات من پسند اضلاع میں تبادلے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں سے رابطے شروع کردیے جب کہ محکمہ صحت میں دوردورتک فائل ورک جاری رہنے کے بعد تبادلوں اورتعیناتی سے متعلق فائلز پر کاروائی معطل کردی گئی جس کی وجہ سے بیسویں فائلیں دوبارہ متعلقہ سیکشنوں کوواپس ارسال کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں تعیناتیوں اوربھرتیوں پر عائد پابندی میں گزشتہ دو روز کے دوران نرمی کی گئی جس کے نتیجے میں متعلقہ سلیکشن آفیسر ز کے تبادلوں اورتعیناتیوں پر مشتمل فائلز وزیر صحت کو بھجوادیں تاہم کل دوبارہ پابندی عائد ہونے کے بعد ہیلتھ سیکرٹریٹ اورڈائریکٹوریٹ میں تبادلوں اورتعیناتیوں کے لیے دی گئی درخواستوں پر کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ۔ محکمہ صحت کے ذڑائع نے بتایاکہ سیکرٹریٹ اورڈائریکٹوریٹ سے تبادلوں اورتعیناتیوں سے متعلقہ سیکشنوں کو واپس بھیج دی گئی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر