لنڈی کوتل کالج میں ڈگری کلاسز کو ختم نہ کیا جائے ،شفاعت شنواری

لنڈی کوتل کالج میں ڈگری کلاسز کو ختم نہ کیا جائے ،شفاعت شنواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ( بیورورپورٹ) لنڈی کوتل ڈگری کالج میں بی اے ، بی ایس سی کلاسز کو ختم نہ کیا جائے ، شفاعت شنواری ، سبحان شنواری لنڈی کوتل ڈگری کالج کے طلباء اور سٹوڈنٹس صدر شفاعت شنواری اور سبحان شنواری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ طلباء کو بی ایس کورس شروع کرنے پر اختلاف نہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے کے طلباء پر تعلیم کے دروازے بند نہ کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل ڈگری کالج میں بی اے اور بی ایس سی کلاسز میں طلباء کو داخلے دئے جائیں کہا کہ سینکڑوں طلباء بی ایس سی اور بی اے میں داخلے لینے کے انتظار میں بیٹھے ہیں اور اگر ان کو داخلے نہیں دےئے گئے تو ان کا تعلیمی مستقبل تباہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہ سکالر شپ کے پیسے کالج انتظامیہ کو ملے ہیں تاہم ابھی تک کسی طالب علم کو سکلار شپ کے پیسے نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ داخلوں سے محروم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تھر ڈ ائیر سے فارغ طلباء ریگولر ہیں تاہم پھر بھی ان کو فورتھ ائیر میں داخلے نہ دینا ظلم کی انتہاء ہے انہوں نے کالج کے پرنسپل کے نا مناسب روئے پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی یقین دہانی پر پیر کے دن تک احتجاج کو مؤخر کر دیا ہے لیکن اگر ان کو داخلے نہیں دےئے گئے تو وہ احتجاج کی کال دینگے ۔