پی ڈبلیوڈی لیبریونین نے ماہ نومبریونین کے انتخابات کرانے کااعلان کردیا

پی ڈبلیوڈی لیبریونین نے ماہ نومبریونین کے انتخابات کرانے کااعلان کردیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پی ڈبلیوڈی لیبریونین نے ماہ نومبریونین کے انتخابات کرانے کااعلان کردیا موجودہ حکومت کی جانب سے مہنگائی میں اضافے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت مہنگائی میں کمی کرکے سرکاری ملازمین کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔ان خیالات کااظہارپی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس سے محمدسروراورشہریارصابرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے انتخابات کے شیڈول 30اکتوبرکوجاری کریں گے پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پرجبکہ دوسری مرحلے میں ضلعی سطح پر انتخابات ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم موجودہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے سیلاب لانے پرشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طورپر مہنگائی پرقابوپالیاجائے اورملازمین کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے کیونکہ ملازمین زیادہ مہنگائی کے وجہ سے دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اب موجودہ حکومت ان سے اخری نوالہ بھی چھین رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر