آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نوشہرہ کا اجلاس

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نوشہرہ کا اجلاس

نوشہرہ (بیورورپورٹ) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ (این آئی آر سی ) کے صوبائی آفس تاروجبہ ضلع نوشہرہ میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی محمد ایوب منعقد ہوا جس میں صوبائی نمائندگان ،نہار احمد سینئر نائب صدر حاجی احسان علی نائب صدر حاجی جان محمد آفریدی ،سیکرٹری جنرل حاجی عمل شاہ آفریدی ،ڈپٹی جنرل سیکٹری حاجی بہرا خان سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی اجلاس میں 9 اکتوبر 2018ء کو ڈی جی ایم ،پی ایس او کی جانب سے ایک معتصبانہ سرکلر جاری کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے حاجی محمد ایوب نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ انصاف کا نعرہ لگانے والوں کا یہی انصاف ہے کہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے پر اداروں کے اہکار کار بند ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر