پشاور ، گھریلو تنازعہ، سگے بھائی نے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے : والدہ زخمی
پشاور(کرائمز رپورٹر) تھا نہ یکہ تو ت کے حدود میں گھریلو تنا زعہ پر مسلح بھائی نے فائر نگ کر کے اپنے سگے بھائی اور بھا بی کو قتل کر دیا جبکہ فائر نگ کے زد میں آکر ملزم کا والد اور پڑو سی شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مجرو ح شیر زادہ سکنہ سدو زئی ہزار خوا نی نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکے بیٹا نو اب زادہ اور ثا قب کے مابین گھریلو تنا زعہ پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر اسکا بڑ ا بیٹا نو اب زادہ نے طیش میں آ کر اپنے سگے بھائی ثاقب ولد شیر زادہ اور اسکی بیوی مسما ۃ (ر،ت)پر اندھا دھند فائر نگ کر دی تاہم بچ بچاؤ ں کر نے کیدوران وہ اور اسکا پڑو سی رحما ن اللہ ولد شو کت فائر نگ کے زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے چارو ں زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ثاقب اور اسکی بیو ی زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم تو ڑ گئیں جبکہ شیر زادہ اور اسکا پڑوسی ہسپتال میں زیر علا ج ہے جبکہ ملزم ارتکاب جرم کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا پولیس نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر شواہد اور خا لی خو ل کو تحویل میں لیکر تحقیقا ت شروع کر دی اور لا شو ں کو پوسٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ۔