محمو د کوڑ روڈ پر ، اوورٹیک کا نتیجہ دو ویگنوں میں خوفناک تصادم ، 7مسافر جاں بحق 20سے زائد زخمی
مظفرگڑھ،قصبہ گجرات،سناواں،راجن پور (بیورو رپورٹ ،سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر،وقائع نگار)محمود کوٹ روڈ پر محمد موسیٰ دربار کے قریب دو مسافر ویگنوں میں خوفناک تصادم حادثے کی نیتجے میں 7 افراد جابحق 20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے. ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم حادثے کے فوری بعد ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایک ویگن کوٹ ادو سے مظفرگڑھ دوسری ملتان سے کوٹ ادو جاتے ہوئے محمد موسیٰ دربار کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے 7 افراد موقع پر جاں بحق 26 کے قریب شدید زخمی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے اس حادثے کی کے بارے بتایا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی 6 سے زائد ایمبولینس اور فائر وہیکل اور 20 سے زائد ریسکیو ہلکار بر وقت جائے حادثہ پر پہنچے۔ ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہو 26سے زائد زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں سے شدید زخمی افراد کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ھی ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم ڈسٹرکٹ ھسپتال مظفرگڑھ پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور فوری بہترین طبی امداد کے احکامات بھی دیئے اور ھسپتال میں تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو زخمیوں کے مکمل طبی امداد کا بھی کہا انکا کہنا تھا کہ حادثہ بہت افسوس ناک ھے اس حادثے کی درست وجوھات بھی معلوم کی جائیں گی۔اڈا موسی کے قریب دو مسافر ویگنیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں ایک مسافر وین کے ڈرائیور سمیت6 افراد جاں بحق اور7خواتین سمیت 20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے.ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے مسافروں میں محمدعمران،محمدیونس،مختیاراحمد،محمد زبیر،مسعود احمد،رضوان،ناصر،محمدعابد، یاسمین،یارمحمد،محمدآصف،عنصرعلی،سمیرا،محمدزبیر،ڈاجدحسین،محمداکرم،ریاض،خلیل،نوید،کیف،کلثوم،باسط،ثمرین بی بی،صابر،محمداسلم،سلمان رفیق،سلطان،مسزمشتاق،محمدعابد،اکبر،محمدنعیم،فرحان،عمرمشتاق،منورعباس،فوزیہ،ندیم اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں.مقامی افراد اور ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا. واقعے کے بعد ڈپٹی کمیشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم،ڈی پی او فیصل شہزاد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جائے حادثہ اور ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی.دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے.محمود کوٹ مظفر گڑھ حادثہ کے 18زخمی نشتر ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں ، جس میں 25سالہ عابد، 30سالہ ناصر، 34سالہ محمد اکرم ، 30سالہ مسعود احمد، 35سالہ سمرا، 17سالہ نعیم عباس ، 19سالہ فوزیہ عباس ، 28سالہ زبیر، 35سالہ صابر حسین ، 18سالہ خالد،35سالہ مختیار احمد، 20سالہ اقرا، 24سالہ خلیل ، 35سالہ محمد اکمل ، 25سالہ ساجد ، 30سالہ زبیراور دو نامعلوم زخمی شامل ہیں۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق انڈس ہائی وے پر کوٹلہ عیسن کے قریب لاہور سے راجن پور آنے والی نیو حبیب مسافر بس موٹرسائیکل سواروں کوبچاتے اُلٹ گئی ، دس مسافر زخمی، دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردیا حادثہ صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا دوسری جانب ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں زخمیوں کاعلاج جاری ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچ مریضوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ کاعلاج جاری ہے ہسپتال ذرائع کے مطا بق دومسافروں کی حالت نازک ہے جن کی نگہداشت کی جاری ہے سٹی پولیس راجن پور نے واقعہ کا مقد مہ درج کرلیا ہے ۔
Bac