خیبر پختونخوا میں متحدہ اپوزیشن کا مہنگائی ، ٹیکسز اور آئی ایم ایف قرضوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبر پختونخوا میں متحدہ اپوزیشن کا مہنگائی ، ٹیکسز اور آئی ایم ایف قرضوں ...

پشاور ،جمرود ،چارسدہ ،صوابی ،مردان،الپوری (سٹی رپورٹر ،نمائندگان پاکستا ن)عوامی نیشنل پا رٹی نے ملک میں جا ر ی بد تر ین مہنگا ئی اور ایم ایف سے قرض لینے پر وفاقی حکومت کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سا منے احتجاجی مظا ہر ہ کیا ۔مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کا ر ڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر وفاقی حکومت کے خلاف مختلف نعر ے در ج تھے مظاہر ین نے صو با ئی و مر کزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظا ہر ے کی قیا دت عوا می نیشنل پا رٹی کے مر کزی سیکر ٹر ی جنرل میاں افتخا ر حسین نے کی اس موقع پر اے این پی کے صوبائی پار لیما نی لیڈر سردار حسین بابک ،سابق صوبائی وزیرسید عاقل شاہ ، سابق صو با ئی وزیر ہدایت اللہ ،ضلعی صدر غلا م مصطفی اور د یگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔مظا ہر ے سے میاں افتخا ر حسین نے کہا کہ عمرا ن خان نے انتخا با ت سے قبل عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگا تھا لیکن اب وہ غریب عوام کے خون چو سنے لگے ہو ئے ہیں ملک میں جا ر ی تاریخ کے بد تر ین مہنگائی نے عوام کو ایک وقت کی روٹی کھانے پر مجبور کیا ہے اورملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگا ئی کی ایک نیا طوفا ن کھڑا ہو تا ہے گیس ،اشیا ئے خوردنوش اور روٹی میں اضا فہ کہا کا تبدیلی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آرٹی او ر دیگر منصوبوں میں سوبے کو مقرض بنایا ہے اور تمام منصوبے ناکمی کی وجہ سے عوام پر بوجھ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخا با ت میں عمران خان اپنے دم سے نہیں بلکہ اسٹبلشمنٹ کے زور سے جعلی مینڈیٹ حاصل کیاہے جس کو ملک بر با د کر نے کیلئے بیٹھا یا ہے اور وہ بھی خلا ئی مخلوق کی کندھو ں پر بندوق چلا تے ہیں ۔ عمران خان اسٹبلیشمنٹ کے پیداوار ہیں اورجب تک اس ملک میں اسٹبلشمنٹ کا راج ہوگا تب تک کیلئے یہ ملک ترقی نیں کرسکے گا ۔انہوں نے کہاکہ راتوں رات ملک نو ارب ڈالر قر ضے کی دھدل میں دھکیل د یا ہے ملک کا زرمبا د لہ تاریخ کی بد تر ین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلی بار ایسی حکومت آ ئی ہے جس کو ہمسایہ دوست ممالک نے بھی قر ضہ د ینے سے انکا ر کر د یا ہے آج ہما رے ملک سے افغانستان،بنگلا دیش اور د یگر ممالک کی اقتصاد اپنے بہترین پالسیوں کی وجہ سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات عام انتخابات کی طرح آرمی کو پولینگ سٹیشن کے اندر ڈیوٹی دینے کی اجازت نہ دی جائے اور عوام بھر پور انداز میں متحدہ اپوزیشن کو ووٹ دینے نکلے ،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر مقدمہ چل رہا ہے اور مقدمہ کے دوران جیل میں ڈالنا غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود شہباز شریف جیل میں ڈالا ہے جب کہ پرویزخٹک ، عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر بھی سنگین قسم کے مقدامات ہیں جو آزاد گھوم رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر حکو مت نے مہنگا ئی کی طوفا ن پر قابو نہ پا یا گیا تو ہما را احتجاج ملک بھر جا ر ی ر ہے گی * جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے تحفظ ختم نبوت ریلی نکالی جس میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت جے یوپی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورایم ایم اے کے ترجمان اویس احمد نورانی صدیقی نے کی ہزاروں کارکن ان کی قیادت میں عدل چوک سے روانہ ہوئے اوربلال مسجد تک ریلی نکالی شرکاء نے تمام راستے پر ختم نبوت کے حق میں نعرہ بازی کی ریلی کے احتتام پر بلال مسجد میں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس خطاب کرتے ہوئے اویس احمد نورانی صدیقی نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیاہے اور اسے کسی طورپر گولڈ سمتھ خاندان کے حوالہ نہیں کرنے دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ اگر ایسی کوشش کی گئی تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومت دی گئی ہے مذہبی جماعتیں متحدہیں اور اسلامی قوانین کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ریلی سے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان ،جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک،ضلعی جنرل مولانا امانت شاہ حقانی ،قاری عبدالہادی ظہیر ،مفتی عبدالوکیل سمیت دیگر نے خطاب کیا اورمطالبہ کیاکہ آسیہ مسیح کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کیاجائے مقررین نے خبردار کیاکہ اگر تحفظ ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو ناموس تحفظ رسالت کے پروانے سروں پر کفن باندھ کر میدان میں نکلیں گے *اے این پی ، جے یوآئی ، عالمی تحفظ ختم نبوت ، تحریک لبیک اور تاجروں کا مہنگائی اور توہین رسالتﷺ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ ملغون آسیہ مسیح کو پھانسی سے بچانے کیلئے عالمی طاقتوں کی ایماء پر ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کی جا رہی ہے ۔ خون کی ندیا ں بہائینگے مگر حکومت کے اسلام دشمن اقدامات کو روکے نگے ۔ جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والے جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔مقررین کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی ، جے یوآئی ، عالمی تحفظ ختم نبوت ، تحریک لبیک اور تاجرتنظیموں کے زیر اہتمام فارو ق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ۔ مظاہرین نے حکومت کی طرف سے توہین رسالتﷺ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سمیت حکومت کے دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ، مولانا عبدالرؤف شاکر ، اے این پی کے ضلعی صدر قاسم علی خان محمد زئی ، سلیم شاہ ، تیمور خٹک ، تحریک لبیک کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر شفیق امینی ، تاجر رہنماء حکیم اللہ فوجی ، لعل محمد لعل اور دیگر نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل جل کر توہین رسالت ﷺ ایکٹ میں ترمیم لا کر ملغون آسیہ مسیح کو پھانسی سے بچانے کی سازش کر رہے ہیں مگر اسلام دشمن قوتیں یاد رکھے کہ ہم خون کی ندیا ں بہائینگے مگر حکومت کے اسلام دشمن اقدامات کو ہر صورت روکے نگے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح پھانسی کیس کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرکے شکوک و شبہات پیدا کئے ہیں ۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے اسلام دشمن اور عوام دشمن عزائم اور اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔ مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف جعلی انتخابات کے نتیجے میں حکومت میں آئی ہے اور ہم کسی صورت جعلی حکومت کو نہیں مانتے ۔ مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیا مگر اب عوام کی زندگی اجیرن بنا ئے ہوئے ہیں۔ نت نئے ٹیکسوں اور ہو شربا مہنگائی نے عوام کو بغاوت پر مجبور کر دیا ہے * عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبرکے زیر اہتمام مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف جمرود میں احتجاجی مظاہرہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے کال پر احتجاجی مظاہرہ جمرودبائی پاس سے شروع ہوکر تاریخی باب خیبر پر احتتام پزیر ہوا جہاں پر مہنگائی کے خلاف دھرنا دے کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی.احتجاجی مظاہرے سے اے این پی کے رہنماووں شاہ حسن شینواری. ایران شاہ افریدی.سیدا جان افریدی.محمد عمر افریدی.عبدلواحد افریدی اورچراغ افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ پاکستان کے تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ائی تھی جتنی اج ہے.انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ کرکے حکومت عوام کو ریلیف دے ملک بھر میں مہنگائی سے غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف غریب عوام پر ٹیکسس دوسری طرف مہنگائی بڑی تبدیلی ہے حکومت نے غربت کو نہیں غریب کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )ملک بھر میں ہو شربا ء مہنگائی اور عوام کو ٹیکسیز کے بوجھ تلے دبانے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان ، تحصیل ممبر نوشہرہ احسان اللہ وزیر ، زرعلی خان اور عباس خان کر رہے تھے مظاہر ین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر عمرانی حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین شوبرا چوک سے ہوتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب پہنچے جہاں پر ہزاروں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمران خان خان نے انتخابات میں اس ملک کے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ تمام وعدے عمران خان اور انکی پوری ٹیم بھول گئے ہیں کیونکہ اسی عمران خان نے کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے خود کشی کرنے کو ترجیح دے گا لیکن اس کے باوجود وہ قرضہ لینے آئی ایم ایف پہنچ گیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر دفاع 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات پر مسلسل اثر انداز ہورہا ہے کیا یہ الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آرہاہے کہ نوشہرہ میں ضمنی انتخابات کے دوران سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ کے الطاف حسین ہے اور اکثر اسلام آباد سے ویڈیو لنک کطاب کرتا رہتا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں حکومتی دراندازی کو روکے بصورت دیگر ہم اس انتخابات سے بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول