نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا صوبائی حکومت کا وژن ہے : عاطف خان

نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا صوبائی حکومت کا وژن ہے : عاطف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے نوجوانوں کو باروگار بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ سال 500 ملین روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والے خیبرپختونخوا یوتھ ایمپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت کامیابی سے کاروبار چلانے والے نوجوانوں کو گرانٹ کی دوسری قسط جاری کر دی۔ گرا نٹ حا صل کر نے والو ں میں چترال، بشا م، ہر ی پو ر، مردان، پشاور، صوابی ، بنو ں، ما نسہر ہ ، دیر، ڈی آئی خا ن اور بو نیر سے نو جوان لڑکے اور لڑ کیا ں شا مل ہیں۔اس سلسلے میں نشترہال پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر وزیر برائے سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ و امور نوجوانان عاطف خان نے نوجوانون کو کاروبار آگے بڑھانے کیلئے 9سے 14لاکھ روپے تک گرانٹ کے چیکس دیئے، گزشتہ سال خیبرپختونخوا یوتھ ایمپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 43 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو نئے آئیڈیاز پر مبنی مختلف کاروبار کرنے کیلئے تین سے پانچ لاکھ روپے تک گرانٹ فراہم کی تھی۔ کاروبار کو کامیابی سے چلانے کیلئے لمز یونیورسٹی کی طرف سے نوجوانوں کو باقاعدہ طور پر تین ہفتے تک تربیت بھی دی گئی تھی اس کے علاوہ کاروبار کو باقاعدگی سے مانیٹر بھی کیا جا رہا تھا، مانیٹرنگ کے بعد 43 میں سے 38 نوجوانوں کو فائنل گرانٹ کیلئے اہل قرار دیکر انہیں 14 لاکھ روپے تک مزید گرانٹ سے نوازا گیا، سینئر وزیر عاطف خان نے نوجوانوں کو کاروبار آگے بڑھانے کیلئے فائنل گرانٹ دیتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے، اسی وژن کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت نے خیبرپختونخوا یوتھ ایمپیکٹ چیلنج پروگرام شروع کیا ہے جس کے ذریعے نہ صرف نوجوان اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے بلکہ دوسروں کو بھی باروزگار بنائیں گے، سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام خیبرپختونخوا صوبے کا ایک منفرد پروگرام ہے جس کے بہت دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ اس پروگرام کے ذریعے پورے صوبے سے مکمل طور پر بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، صوبائی وزیر عاطف خان نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا یوتھ ایمپیکٹ چیلنج پروگرام کو 500ملین سے بڑھا کر 2بلین روپے تک لے جا ئیں گے، جس سے کافی حد تک صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایمپیکٹ چیلنج پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے بھی نئے کاروباری آئیڈیاز والے 50 نوجوانوں کا انتخاب ہو چکا ہے جن کو باقاعدہ ٹریننگ دینے کے بعد کاروبار شروع کرنے کیلئے گرانٹ فراہم کی جائیگی، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ محکمہ امور نوجوانان صوبہ کے نوجوانوں کو صوبہ کی معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے ان کے نت نئے خیالات کو عملی جامع پہنانے کیلئے سرگرم ہے اور ان کے اپنے کاروبار کے قیام کیلئے باقاعدہ ٹریننگ کے بعد ان کو اس قابل بنا رہا ہے کہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں