بشام ، ڈینگی وائرس تاحال بے قابو ،مزید 7 افرادمیں تصدیق

بشام ، ڈینگی وائرس تاحال بے قابو ،مزید 7 افرادمیں تصدیق

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بشام میں ڈینگی قابو نہ ہو سکا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام میں 3 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 7افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئے۔ سرکاری ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 167جبکہ نجی ہسپتالوں سے زیر علاج ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 223سے تجاوز کر گئے ۔ ڈینگی پا قابو پانے کے لئے تائیس دن گزرنے کے باوجود اقدامات نہ ہو سکیں ۔اہلیان علاقہ میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ انتظامیہ خاموش ۔ محکمہ صحت شانگلہ کا صرف ہسپتال کے اندر سہولیات دینے کا دعواں جبکہ شہر میں سپرے سمیت ڈینگی پر قابو پانے کے لئے کسی قسم کا انتظام نہ ہو سکا ۔ ڈینگی کے حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ ڈینگی سپرے سمیت گھر گھر سپرے ہونا چایئے تو ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے تین ہفتوں سے زائد عرصہ گزرنے کا باوجود عملی اقدامات نہ ہونا حکومت کی ناکامی اور منتخب نمائندوں کے لئے باعث شرم ہے۔ صورت حال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا کیونکہ ائندہ سال صورت حال مزید صورت حال بگھڑ سکتی ہیں۔ بشام میں دو سال پہلے بھی ڈینگی وباء شروع ہوئی تھی تا ہم ڈینگی سپرے اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر پر فوری اقدامات شروع ہوئے اور ڈینگی پر قابو پالیا گیا تھا تاہم اس وقت ویسے اقدامات نظر نہیں ارہے اور اس کی وجہ سے ڈینگی وائرس نے پورے شہر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے اور دن بہ دن سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہیں۔ ادھر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ، انتظامیہ اور دیگرحکومتی ، مقامی مشران وباء کو سنجیدہ نہیں لے رہی جس کی وجہ سے مرض سے متاثرہ افراد کی تعدادسینکڑوں تک پہنچ گئے۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فی الفور سپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر ،اگاہی واک کا اہتمام نہیں کیا گیا تو احتجاج کے زمہ دار حکومت ہو گی۔ ۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : کراچی صفحہ اول