ماسٹر مقصود کی ہلاکت، 4 پولیس اہلکاروں کی حفاظتی ضمانت مسترد

ماسٹر مقصود کی ہلاکت، 4 پولیس اہلکاروں کی حفاظتی ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے میں ٹیلر ماسٹر مقصود کی ہلاکت کے مقدمے میں 4 پولیس اہلکاروں حفاظتی ضمانت مسترد کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو شارع فیصل پر ٹیلر ماسٹر کی مبینہ پولیس مقابلے میں کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ 3 پولیس اہلکار پیش ہوئے جبکہ اے ایس آئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت ملزمان پولیس کانسٹیبل شوکت، اکبر خان اور وحید احمد سمیت اے ایس آئی طارق کی ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور اے ایس آئی طارق کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق شارع فیصل ڈرگ روڈ کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے میں ٹیلر ماسٹر مقصود جاں بحق اور رکشہ ڈرائیور عبدالرف زخمی ہوا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج ہے۔