گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال ہے، کے الیکٹرک

گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال ہے، کے الیکٹرک

کراچی(پ ر) واٹر بورڈ کے گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے جمعہ کے روز دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز پر آنے والے مختصر تعطل کو بلا تاخیر بحال کردیا گیا ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ،’’واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر متواتر بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ ادارے کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے تاکہ بروقت معاونت فراہم کی جاسکے۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر