لیاری میں شکور شاد کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے ،امیر بخش بھٹو

لیاری میں شکور شاد کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے ،امیر بخش بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش خان بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں کی جانب سے حملہ اور اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ناقابل برداشت کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔ شکور شاد کی بلاول زرداری کو تاریخی شکست جیالوں سے ہضم نہیں ہو رہی۔انہوں نے یہ باتیں میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکور شاد ایک امن پسند لیکن غیور سیاستدان ہیں۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پی ٹی آئی نے لیاری سے پی پی کو ہرایا ہے اس سے ہماری طاقت واضح ہوتی ہے۔ ہم پی پی کی طرح غنڈہ گردی اور دہشت پر یقین نہیں رکھتے۔لیاری پہلے پی پی کا قلعہ ہوا کرتا تھا پی پی کی بدعنوانی کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ہوگیا۔ لیاری اب پی ٹی آئی کا قلعہ ہے، اس لیے پی پی انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی ملک کے اعلیٰ ترین ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی قسمت کے فیصلے کرتے ہیں۔ پی پی والوں کو اس کا خیال رکھتے ہوئے شکور شاد سمیت ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کا احترام کرنا چاہئے۔ عوام سے زبردستی ووٹ لینے والی پی پی ہم پر دھونس اور دھمکی کے وار کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اور اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے باز رہے۔ پی پی کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔