ہیومن رائٹس نیٹ ور ک کی تعمیر کراچی کانفرنس 26اکتوبر کو ہوگی

ہیومن رائٹس نیٹ ور ک کی تعمیر کراچی کانفرنس 26اکتوبر کو ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ور ک کا 26اکتوبرکو ’’ تعمیرکراچی کانفرنس منعقد کرنے کااعلان کردیا۔ ہیو من رائٹس نیٹ ورک کا اہم اجلاس انتخاب عالم سوری کی صدارت میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی اجلاس سیف الدین ایڈووکیٹ تھے ۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل شہزاد مظہر ،گل بھائی ،خالد اختر،نفیس احمد عابد سہگل ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ 26اکتوبر بروزجمعہ کو 4بجے شام ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت اور محبان وطن کے اشترک سے کراچی پریس کلب میں ’’تعمیرکراچی کانفرنس منعقد کی جائے گی ،جس میں شہر کے مسائل صفائی،پانی،امن وامان، اسٹریٹ کرائمز ، قومی شناختی کارڈز بنگالی کمیونٹی ، لاپتہ افراداورمہنگا ئی سمیت دیگر درپیش مسائل کواجاگرکیا جائے گااوران مسائل کا حل تجویز کیا جائے گا۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ کراچی کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو مدعو کیا جائے گا،تاکہ اس شہر کے مسائل کو حل کرنے کی جانب قدم بڑھا یا جاسکے۔اہم کانفرنس 26اکتوبر کو کراچی پر یس کلب میں منعقد کی جائے گی،۔سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہر بے شمارمسائل میں گھراہوا ہے،’’ کراچی کانفرنس ‘‘شہر کے مسائل کواجاگر کرنے اوران کا حل پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تعمیر کراچی کانفرنس کا انعقاد مستحسن ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر