حماد رضا کی درخواست ضمانت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس

حماد رضا کی درخواست ضمانت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اربوں روپے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں شریک ملزم حماد رضا کی درخواست ضمانت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر ایف آئی اے اور جیل حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ دو رکنی بینچ کے روبرو اربوں روپے منی لانڈرنگ اسکینڈلکے شریک ملزم حماد رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ شوکت حیات نے موقف اختیار کیا کہ حماد رضا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اور لانڈھی جیل میں بند ہے۔ گزشتہ روز ملزم لانڈھی جیل میں گر کر زخمی ہو گیا ہے۔ ملزم رات بھر سو نہیں سکا، فوری میڈیکل سہولیات کی ضرورت ہے۔ ملزم کی ضمانت منظور اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام, ڈپٹی اٹارنی جنرل اور جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سمیت تفتیشی افسر سے بھی 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سمٹ بینک کے ہیڈ کارپوریٹ سکشن حماد رضا کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر