ماہر پانی و بجلی ولی محمد راہموں کی درخواست ضمانت منظور

ماہر پانی و بجلی ولی محمد راہموں کی درخواست ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پی پی پی رہنما اور ماہر پانی و بجلی ولی محمد راہموں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بین نے پی پی پی رہنما اور ماہر پانی و بجلی ولی محمد راہموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 3 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ولی محمد راہموں کے خلاف مبینہ اغوا، تاوان طلبی اور تشدد کے الزامات تھے۔ ولی محمد راہموں کے خلاف 2018 میں فریئر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ولی محمد راہموں کے خلاف محکمہ بجلی سندھ کے ملازم الیکٹرک انسپکٹر ھاشم راہپوٹو نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ ہاشم راہپوٹو جامشورو سے رکن قومی اسیمبلی کے قریبی رشتیدار ہیں۔ ولی محمد راہموں نے ریت سے بجلی بنانے کی کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر