الخدمت خواتین کے تحت عالمی یوم ذہنی صحت پر تقریبات کا اہتمام

الخدمت خواتین کے تحت عالمی یوم ذہنی صحت پر تقریبات کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت خواتین کراچی اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما)کے زیرِ اہتمام’’ عالمی یومِ ذہنی صحت ‘‘کے موقع پرالخدمت کمیونٹی سینٹر پٹیل پاڑہ اور الخدمت ہیڈ آفس کراچی میں خواتین کے لئے آگاہی پروگرام بعنوان ’’صحت مند ذہن ضرورتِ زندگی‘‘ منعقد کیے گئے ۔پروگرامات میں ماہرین نفسیات و ذہنی امراض نے ذہنی ونفسیاتی عوارض کی علامات سے آگاہ کیا اوران کی تشخص کیلئے فوری ماہر ڈاکٹر سے رجوع کر نے کا مشورہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ دماغ میں موجود کیمیکل جب عدم توازن کا شکار ہو تے ذہنی مرض پیدا ہوتا ہے ۔ان کیمیکل کی عدم توازن کا شکار ہونے کی وجوہات میں شدیددماغی چوٹ ،ذہنی دباؤو دیگر وجوہات ہو سکتی ہیں ،کوئی فردالٹی سیدھی حرکتیں کرے ۔اس کا کو ئی فعل معمول سے ہٹ کر ہو تواسے ماہرڈاکٹرکے پاس لے جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ذہنی ونفسیاتی مریض خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں ،انہیں پاگل نہیں کہنا چاہیے ،ان امراض میں مبتلا افراد مناسب علاج ودیکھ بھال کے ذریعے نارمل زندگی گزارسکتے ہیں ۔