12 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج

12 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ سے 12 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کے پاس مدد مانگے گئے تو ہم سے چائے منگوائی گئی ۔کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ سے 12 سالہ سلمی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ موچکو میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ والدین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کے پاس مدد لینے گئے تو ہم سے چائے منگوائی گئی ، ہماری بچی کو اغوا ہوئے 5 دن ہوچکے ہیں لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بچی کے مبینہ اغوا کے بعد مختلف نمبرز سے کالیں موصول ہو رہی ہیں۔دوسری جانب موچکو سے 12 سالہ لڑکی کے اغوا کے معاملے کا آئی جی سندھ سید کلیم امام نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی اے وی سی سی سے علیحدہ علیحدہ رپورٹس طلب کی ہیں۔آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ متاثرہ خاندان سے ناروا سلوک کی تفصیلات دیں جبکہ ایس ایس پی اے وی سی سی لڑکی کو بازیابی کریں اور ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر