سندھ سے پانی کی تقسیم پر مسلسل نا انصافی جاری ہے،عاجز دھامراہ

سندھ سے پانی کی تقسیم پر مسلسل نا انصافی جاری ہے،عاجز دھامراہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی جانب سے سندھ سے پانی کی تقسیم پر مسلسل نا انصافی جاری ہے، یہاں تک کہ ارسا چیئرمین نے چشمہ جہلم لنک کینال اور تونسہ پنجند لنک کینال کو فلڈکینال کی بجائے ریگیولر قرار دے دیا ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں عاجزدھامراہ نے کہاکہ ارسا چیئرمین نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش ہے، عاجز دھامراہ نے کہا کہ پانی کی کمی کا خمیازہ صرف سندھ کیوں بھگتے، جبکہ پنجاب کے حصہ میں کمی کا کوئی اثر نہیں پڑتا، ارسا کی یہ پالیسی فیڈریشن کے اکائیوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کو اپنے حصہ کا پانی نہیں دیا جا رہا اور کوٹری ڈان اسٹریم سے نیچے پانی کا قطرہ نہیں چھوڑا جا رہا، جس کی وجہ سے ساحلی اضلاع کی 30لاکھ ایکڑ سے زائد زمیں سمندر بوس ہوچکی ہے، ارسا کی یہی پالیسی جاری رہی تومستقبل قریب میں ڈان اسٹریم کوٹری نہیں بلکہ سکھر ہوجائے گا، عاجز دھامراہ نے مطالبہ کیا کہ ارسا کے موجودہ چیئرمین کو ہٹاکر تمام صوبوں کو قانونی اور آئینی طور پانی کی تقسیم کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر