عوام کے بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائینگے،اقبال سبحانی

عوام کے بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائینگے،اقبال سبحانی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے راہنما اقبال سبحانی نے کہاکہ راولپنڈی کے عوام کے بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائیگا صحت صفائی ، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے تما م کوششوں کو بروئے کار لایاجائیگا راولپنڈی کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر جس اعتماد کااظہار کیا اسکی نظیر نہیں ملتی ضمنی انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے واضع اکثریت کیساتھ کامیاب ہوگی عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نومنتخب چئیرمین آرڈی اے عارف عباسی اور نومنتخب چئیرمین پی ایچ اے آصف محمود سے ملاقات کے دوران کیا اپنے مشترکہ بیان میں ان راہنماؤں نے کہاکہ راولپنڈی کے دیرنیہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تمام مسائل کے حل کیلئے ترجیح بنیادوں پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائیگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر