ایٹین کی جانب سے میٹ اینڈ گریٹ تقریب کا انعقاد

ایٹین کی جانب سے میٹ اینڈ گریٹ تقریب کا انعقاد

کراچی(پ ر) ایٹین (Eighteen)، پاکستان کے انتہائی پرتعیش اور جدید ترین رہائشی پروجیکٹ کی جانب سے کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتاز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں شریک مہمانوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی غرض سے ایٹین کی جانب سے مستقبل میں پیش کیے جانے والے پروگراموں اور مکمل پرودکٹ لائن سے آگاہ کیا گیا۔کراچی میں سرمایہ کاروں اور رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس کی کوششوں اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے، ایٹین کے سی سی او ، علی عبدالغفار نے کہا،’’منصوبہ کے آغاز سے ہی ایٹین کے سفرکی کامیابی ہمارے سرمایہ کاروں اور رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس کے بھرپور اعتمادکے بغیر ممکن نہیں تھی۔‘‘سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا،’’ایٹین اپنے صارفین کو نہ صرف گھر پیش کرتا ہے بلکہ ایک حقیقی اور نیا طرز زندگی بھی پیش کرتا ہے۔ میں اپنے تمام سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔ ہمیں امید ہے کہ پروجیکٹ کی تکمیل تک ہمارے ساتھ صارفین کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ کیوں کہ ان کے تعاون کی بدولت ہی ہم مستقبل میں نئی بلندیوں اور کامیابیوں تک پہنچ سکیں گے ۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر