آسیہ ملعونہ کافیصلہ شریعت و آئین کے مطابق کیا جائے، تحریک لبیک

آسیہ ملعونہ کافیصلہ شریعت و آئین کے مطابق کیا جائے، تحریک لبیک

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کافیصلہ شریعت و آئین کے مطابق کیا جائے تحریک لبیک یا رسول اللہ راولپنڈی کورٹس سے سزا یافتہ گستاخ رسول آسیہ مسیح ملعونہ کی ممکنہ سزا معطلی کیخلاف قائدین تحریک لبیک پاکستان شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی پیرمحمد افضل قادری کی اپیل پر ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے مرکزی رہنما پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری کی قیادت میں مری روڈ سے راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی بعد ازاں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں غلامان رسول نے شرکت کی اور فلگ شگاف نعرے لگائے تاجدار ختم نبوت زندہ باد ۔لبیک یا رسول اللہ، آسیہ ملحونہ کو پھانسی دو۔ بعد ازاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول آسیہ مسیح ملعونہ کافیصلہ شریعت و آئین کے مطابق کیا جائے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے آسیہ ملعونہ کیس توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا پرانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں سپریم کورٹ شاتم رسول آسیہ مسیح ملعونہ کی سزا بحال رکھے کورٹس سے سزا یافتہ گستاخ رسول آسیہ مسیح ملعونہ کو پھانسی دی جائے رعایت دی گئی یافرار کروانے کی کوشش کی گئی تو بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔ پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری نے معزز جج صاحبان کی طرف سے جاری نوٹسز پر کہاکہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گرد تنظیم نہیں ہے نہ اس کو دہشت گرد تنظیموں سے جوڑا جائے ہم نے ملک میں کبھی افتراتفری کی کیفیت نہیں پیدا کی ہم دہشت گردوں کے خلاف ہیں نہ ان کی حمایت کی نہ کرتے ہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیض آباد میں آٹھ شہادتوں پر بھی ملک کے امن و امان کو بر قرار رکھاہے وزیر اعظم عمران خان نے دھرنا دیا پارلیمنٹ پر حملہ کیا تحریک انصاف کو تو کوئی نوٹس نہ دیا گیا بینظیر بھٹو کی شہادت پر پیپلز پارٹی نے پورا ملک جلا کر رکھ دیا کوئی نوٹس نہ ہوا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ممتاز قادری کے نام پر ووٹ لئے اور آج وہ کہتا ہے کہ ممتاز قادری کی پھاسی درست تھی ہم اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں موجودحکمرانوں کو مسلم لیگ نے کی سابقہ حکومت کی ذلت سے سبق سیکھنا چایئے اور اس ڈگر پر نہ چلیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر بھارت نے جارحیت کی تو افواج پاکستان کے ساتھ ملکر منہ توڑ جواب دیں گے دوران تفتیش توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کااعتراف کرنیوالی گستاخ رسول آسیہ مسیح ملعونہ کورہاکرنے والے ذمہ داران کیخلاف اسلامیان پاکستان راست اقدام اٹھائیں گے ، اس سلسلہ میں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عشقان رسول سراپا احتجاج رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پرمفتی قاضی محمد سعید الرحمان قادری، پیرمحمد قاسم سیفی، مولانا محمد عبداللطیف قادری، ملک جاوید اعوان، قاری ابرار حسین رضوی ،محمد عثمان مرزا ،صاحبزادہ مشتاق احمد، حاجی محمد رمضان اعوان چشتی ،مفتی راشد ایوب، قاری عبدالرازق حسین سیالوی ،ملک عبدالروف ،راجہ وسیم سیفی، ذولفقار رضوی ،ملک اظہر آفتاب اعوان، شیخ واصف اقبال، راجہ دانش، بختیار علی جمال ،قاری محمد شفیق چشتی ،لیاقت علی خان ،مفتی شوکت ضیائی ،مولانا فیاض قریشی، حافظ محمد ادریس ،محمد تصور قادری ،راجہ فہیم ر،ضوان یونس گجر، حاجی طاہر محمود چوہدری ،سردار نوید ،محمد خرم ،احسن غنی نوری اور دیگر بھی موجود تھے ۔جبکہ اٹک فتح جنگ ضلعی امیر مولانا ذوالفقار حیدری مولانا منصور رضا قادری کی قیادت میں عاشقان رسول چوک جہلم ضلعی سرپرست اعلی حضرت پیرسیدعرفان امیر شاہ بخاری مولانا حافظ افضل کی قیادت میں شاندار چوک چکوال ضلعی رہنما پیرمیجرمحمد یعقوب سیفی ،پیرسیدتصدق منظور شاہ کی قیادت میں تحصیل چوک ٹیکسلا خیرمبارک شاہ ظاہراعوان محمد سہیل مری محمد محسن اعجاز گوجر خان حاجی محمد رمضان اعوان چشتی کہوٹہ مولانا کلیم اللہ ضیائی کوٹلی ستیاں نئیر منیر ستی اور کلر سیداں محمد عاصم رضوی پروفیسر عبدالغفور مولانا فیصل اشرف کی قیادت میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر