پی ٹی آئی کی تبدیلی سے ہرشخص پریشان ہے،رشیداحمدخان
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ن لیگ پی پی14کے صدر وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی تبدیلی دیکھ لی ہر شخص رورہا ہے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا ہے اب عوام کو چاہیے کہ کل ہونیوالے ضمنی الیکشن میں جوق درجوق باہر نکلیں اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیکر قائد مسلم لیگ ن نوازشریف اورمسلم لیگ ن کا ساتھ دیکر موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کو مسترد کردیں ووٹ کی طاقت سے ضمنی الیکشن میں عوام اپنا پیغام موجودہ نااہل حکمرانوں تک پہنچاسکتے ہیں ان خیالات کااظہارانہون نے اپنے مرکزی آفس مغل آباد میں اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ کینٹ کے حلقے میں سابق ایم این اے ملک ابرارنے دن رات عوام کی خدمت کی تھی اوراب بھی وہ عوام سے رابطے میں رہ کر ان کے کام کرارہے ہیں جبکہ موجودہ ایم این اے جو وزیربھی بن چکے ہیں عوام کی ان تک کوئی رسائی نہیں ہیں ۔