پی ٹی آئی کی خود ساختہ حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے،بیرسٹر عقیل ملک

پی ٹی آئی کی خود ساختہ حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے،بیرسٹر عقیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عوام پر مان ہے وہ صلاح الدین کے فرزند اس شہر کے بیٹے کا الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار کریں گے،عمران کے قول و فعل میں تضاد ہے آئی ایم سے قرضہ مانگ کر انھوں نے تھوک کر چاٹا ہے،خود ساختہ حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے،عوام ان بھروپیوں سے جان چھڑانے کے لئے ووٹ کی پرچی سے انکے احتساب کے لئے تیار ہوجائیں،وہ گزشتہ روز سید متولی قصر فاطمیہ اعجاز حسین شاہ ،سید شکیل رضا کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے اس حلقہ کے ووٹروں کی عزت نہیں کی اور اس سیٹ کو چھوڑ کر عوام سے بے وفائی کی،واہ ٹیکسلا کے غٰیور عوام انکی موروثی سیاست کو ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی،عوامی آدمی ہوں اپنے تمام اثاثہ جات ، ڈگریوں کی تفصیل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے،فیصلہ عوام کی عدالت نے کرنا ہے،مقابل امیدوار بھی اپنے اثاثے عوامی عدالت میں رکھیں،بیرسٹر عقیل ملک وعدہ کرتا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ ایوان اور ایوان عدل میں بھی لڑونگا،نواز شریف کا یہ شیر ڈرنے اورچھپنے والا نہیں شیروں کی طرح مخالفین کا مقابلہ کریں گے ، عوام ثابت کریں واہ ٹیکسلا نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ، چودہ اکتوبر کو حلقہ کے غیور عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کر کے نام نہاد تبدیلی کو مسترد کردیں گے۔سید اعجاز حسین شاہ متولی قصر فاطمیہ نے سادات برادری کی جانب سے محبت کا ظہار کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کو چادر پہنائی ۔