حمزہ شہبازکے خطاب نے پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوانکال دی،شیخ ندیم

حمزہ شہبازکے خطاب نے پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوانکال دی،شیخ ندیم

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان )واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن کے تاریخی جلسہ اور حمزہ شہباز کے ولولہ انگیز خطاب نے پی ٹی آئی کے غبارے سے ہو انکال دی،حلقہ عوام نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا بھرپورخیر مقدم کیا،جلسہ سے پی ٹی آئی کو حلقہ میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا،واہ ٹیکسلا پہلے بھی مسلم لیگ کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا مسلم لیگ ن کے رہنما جلسہ کمیٹی کے سربراہ شٰیخ ندیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نام نہاد تبدیلی سے مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار بیرسٹر عقیل ملک بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انھوں نے جلسہ میں جوق در جوق شرکت پر اہلیان حلقہ کا شکریہ ادا کیا،ادہر جلسہ کے بہترین انتظامات اور پاور شو کامیاب ہونے پر رانا منور غوث ، معان خصوصی حمزہ شہباز سابق ایم این اے ملک ابرار اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے بھی جلسہ کے منتظمین کی خدمات کو سراہا،سابق ایم پی اے حاجی مک عمر فاروق نے جلسہ کے انتظامات کے لئے شیخ ندیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نے انتہائی تندہی سے کام کیا اور واہ کینٹ میں مرکزی قائدین کی آمد پر جلسہ کو بھرپور انداز میں کامیاب کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا،یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے جلسہ میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی،جنہوں نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر