چکوال،محکمہ بہبود آبادی ، کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنیکافیصلہ

چکوال،محکمہ بہبود آبادی ، کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنیکافیصلہ

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر کی طرف سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق مذکورہ کنٹریکٹ ملازمین 31دسمبر 2018ء کو فارغ کر دئیے جائینگے ۔ اس ضمن میں محکمہ بہبود آباد ضلع چکوال کے متاثرین کا ایک سیمینار 13اکتوبر کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں منعقد ہو گا جس میں متاثرین اظہار خیال کرینگے اور اس نوٹس سے پیدا ہونے والے صورتحال کے بارے میں لا عمل اختیار کرینگے ۔ محمد فیصل نے اس حوالے سے تمام بہبود آبادی کے کنٹریکٹ ملازمین سے شرکت کی استدعا کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر