کلرسیداں،بااثرافرادنے رورل دسپنسری کی زمین پرقبضہ کرلیا

کلرسیداں،بااثرافرادنے رورل دسپنسری کی زمین پرقبضہ کرلیا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) بعض بااثر افراد نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں واقع ولایت آباد میں گورنمنٹ رورل ڈسپنسری میں ایک عدد کمرہ تعمیر کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔ڈی ڈی ایچ او نے سرکاری جگہ واگزار کروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ڈسپنسری میں تعینات ڈسپنسر طاہر یامین نے بتایا کہ 1965/70 میں اس وقت کے چیئرمین یوسی سموٹ شریف بھٹو نے 12 کنال پر مشتمل قطعہ اراضی ڈسپنسری ولایت آباد کے نام وقف کر دی تھی جس کا انتقال بھی محکمہ صحت کے نام ہو چکا ہے مگر اس دوران ایک شخص نے اس جگہ پر کمرہ تعمیر کر کے اسے اولڈ ایج ہوم کا نام دے دیا ۔ڈسپنسرکے مطابق 2016 میں سرکاری ڈسپنسری کی جگہ پر قبضہ کیا گیا جس سے ڈسپنسری سکڑ کر آڑھائی کنال رہ گئی ہے ۔ڈسپنسری کو واگزار کروانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے گزشتہ روز ڈسپنسری کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ مرتب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو ارسال کر دی ہے۔ادھر ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں نے رابطہ پر بتایا کہ انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری جگہ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو چھٹی لکھ دی ہے جس کے فوری بعد جگہ واگزار کروانے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر