کلرسیداں،معمولی بات پرچھوٹے نے بڑے بھائی کوقتل کردیا

کلرسیداں،معمولی بات پرچھوٹے نے بڑے بھائی کوقتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) بکریوں نے فصل کیوں اجاڑی، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کی یہ واردات کلر سیداں کی یونین کونسل دوبیرن کلاں کے نواحی بھیائی مہر علی میں پیش آئی جہاں 80 سالہ مقتول محمد یوسف رکھ جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اسی دوران اس کا 70 سالہ بھائی منصب دار عرف منشی جو کلہاڑی سے مسلح تھا آ گیا اور بھائی سے شکوہ کیا کہ اس کی بکریوں نے میری فصل اجار دی ہے جس پر دونوں کے درمیاں تلخ کلامی ہو گئی اس دوران چھوٹے بھائی منصب دار نے مشتعل ہو کر کلہاڑیوں کے پے در پے تین وار کر کے بھائی کو شدید زخمی ہو کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزم کلہاڑی لہراتا ہوا جائیو وقوعہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ، سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد محمود کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اس کے بیٹے کے سپرد کر دی۔