گزشتہ حکومت کے 6بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا : مراد سعید

گزشتہ حکومت کے 6بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا : مراد سعید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے،ہم اداروں کو مضبوط کرنے کا وژن لے کر آئے ہیں۔مزید روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ۔قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرانے کے لئے سندھ حکومت کا تعاون درکار ہے۔ گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، کراچی کاایک منصوبہ5ارب سے22ارب تک پہنچ گیا ہے۔ سکھر حیدرآباد موٹر پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کرینگے ۔ ٹھیکوں میں گھپلوں کی تحقیقات اور من پسند کانٹریکٹرز کو ٹھیکے ایوارڈ کرنے کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔لیاری ایکسپریس وے میں آج بھی مسائل ہیں ۔اس منصوبے کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو مزار قائد اعظم پرحاضری ،این ایچ اے میں اجلاس کی صدارت اور لیاری ایکسپریس کے دورے کے موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت برائے مواصلات نے مزار قائد اعظم پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں دو دن کا دورہ ہے، چور اور ڈاکوؤں کے احتساب پر اپوزیشن خوف کاشکارہوجاتی ہے، اپوزیشن کی جانب سے بہت شورشرابہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ28 ہزارارب روپے کا قرضہ کہاں خرچ کیا گیا ہم نے اپنی وزارت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ شروع کردیاہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی خستہ حالی کا شکار ہے۔انھوں نے کہا ہم پورے پاکستان کو گرین بنائیں گے، گرین لائن پر جلد کام مکمل ہوجائے گا، میرے پروٹوکول میں محکمے کے افسران کی بھی گاڑیاں شامل ہیں۔وزیر مملکت برائے مواصلات نے کہاکہ کراچی کا ایک منصوبہ5 ارب سے 22ارب تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔مراد سعید نے کہا کہ جب سرمایہ کاری آئے گی تو پاکستان خو شحال ہوگا، کراچی کے دورے کامقصد یہاں پرترقیاتی کام ہیں، اپنی وزارت میں بھی احتساب کا عمل شر وع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت سے مل کر نیشنل ہائی وے سے تجاوزات ہٹائیں گے، بڑ ے بڑ ے مافیا کیخلاف آپریشن کیا جائے گا اور نیشنل اور سپرہائی ویز کی صفائی کی جائے گی۔این ایچ اے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔سیہون شریف دادو این ایچ اے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سہون کی سڑک کی تکمیل کا وقت جون 2019 تھا، وہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گاہمار مقصد عوام کا پیسہ بچانا ہے ۔ اس کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرینگے ۔ سکھر حیدرآباد موٹر پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کرینگے ۔ ٹھیکوں میں گھپلوں کی تحقیقات اور من پسند کانٹریکٹرز کو ٹھیکے ایوارڈ کرنے کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے فاؤنڈیشن کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کردی ہیں ۔یہ منصوبہ ٹینڈر کے بغیر دیا گیا تھا ۔اس منصوبے کا فرانزک آڈٹ ہوگا ۔تمام منصوبوں کی لاگت کا ازسر نو تخمینہ لگائینگے ۔این ایچ اے کی تمام سڑکوں کو ایک ماہ میں صاف کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ ادارے کی 219گاڑیاں نیلا م کررہے ہیں ۔ا ن گاڑیوں کی وجہ سے تین کروڑ روپے ضائع ہورہے تھے ۔لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر مراد سعید نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے میں اب بھی مسائل موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبے کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔جو عناصر بھی اس میں ملوث ہوئے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور ان سے ضائع ہونے والی قوم وصول کریں گے مراد سعید نے کہا کہ وزارت مواصلات وزیراعظم کی صفائی اور درخت لگاؤ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔ ہائی ویز کے اطراف شجر کاری اور صفائی کا کام جلد شروع ہوگا۔ پچیس اکتوبر تک موبائل ایپ کا اجرا کردیا جائے گا جس میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے معلومات دستیاب ہونگی.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر