سی ڈی اے مزدوریونین وفد کی حضرت کلو بابا کے دربار پرحاضری

سی ڈی اے مزدوریونین وفد کی حضرت کلو بابا کے دربار پرحاضری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین ،سینئر نائب صدر حاجی صابر ،انچارج میڈیا سیل احمد علی شیرازی نے پیر انور شاہ ؒ اور راجہ اکرم شہیدؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ حضرت کلوباباسرکار مانسر شریف اٹک پر حاضری دی اور ملک و قوم اور خصوصی طورپر سی ڈی اے کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسیٰن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولیا ء کرام ہماری زندگی کے لیے مشعل راہ ہیں اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیراں ہو کر ہم اچھی زندگی گزار سکتے ہیں اور انشاء اللہ ان کی دعاؤں سے ہم پہلے سے بہتر انداز میں سی ڈی اے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر