کلرسیداں،متنازع جگہ دیوارکی تعمیر،مسلح مخالفین گھرمیں گھس آئے
کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) متنازع جگہ پر دیوار تعمیر کرنے پر مخالفین آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر گھر میں داخل ہو گئے ، خواتین کو گالیاں دیں اور ان کے کپڑے پھاڑ دہئے جبکہ چاقو لگنے سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا ۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ۔احترام الحق سکنہ سکوٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ ہمارا راجہ رشید وغیرہ سے زمینوں کاتنازعہ چل رہا ہے جس پر انہوں نے سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جس کے خلاف ہم نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر معزز عدالت نے ہمارے خلاف حکم امتناعی کو خارج کر کے ملزمان کو متبادل راستہ استعمال کرنے کو کہا ۔گزشتہ روز دن 12 بجے کے قریب کنکریٹ کی دیوار تعمیر کر دی جس کے بعد رشید،رفیق وغیرہ آ گئے اور ہمارے گھر میں داخل ہو کر چادر اور چار دیوار کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کو غلیظ گالیاں دینی شروع کر دیں۔دھمکیاں دیں کہ دیوار توڑ دیں گے جس کے بعد شام پانچ بجے راجہ رشید اور محمد رفیق اور شاہد ،رفاقت،شہریار،اسد،فعد ظریف اور دیگر 12 نامعلوم افراد جو کہ اسلحہ ،چاقو ، راڈ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے آ گئے اور آتے ہی خواتین پر حملہ آور ہو گئے اور خواتین کو زد و کوب کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دہئے۔اس دوران چاقو لگنے سے بھتیجے یاور عزیز کا دایاں بازو زخمی ہو گیا جس کے بعد انہوں نے دیوار توڑنا شروع کر دی اور دیوار توڑنے کے بعد دھمکی دی کہ اگر اسے دوبارہ تعمیر کیا تو سب کو جان سے مار دیا جائے گا۔ شکیل اور مختار اس واقعہ کے چشم دید گواہ ہیں۔