14اکتوبر کاسورج منصورحیات کی فتح کیساتھ طلوع ہوگا،ملک اختر

14اکتوبر کاسورج منصورحیات کی فتح کیساتھ طلوع ہوگا،ملک اختر

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان )انشاء اللہ 14 اکتوبر کا سورج PTI (NA-63) کے امیدوار منصور حیات خان کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور عوام کی ووٹوں کی پرچی کی طاقت سے سیاسی مخالفین کو شکست فاش کر کے اس حلقہ کا نیا سلطان منصور حیات خان ہی ہو گا۔منصور حیات خان اس وقت حلقہ میں فیورٹ ترین امیدوار ہیں.منصور حیات خان سے بہتر حلقہ کے مسائل کا کسی کو بھی ادراک نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہارسابق امیدوار برائے وائس چیر مین یو سی عثمان کھٹر ملک اخترنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں موسمی لیڈروں کی کوئی بھی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی حلقہ کی عوام ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کے جھانسے میں آئیں گے۔ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ پارٹی کارکن اپنا مورال بلند رکھیں اور اپنے اندر مکمل نظم و ضبط رکھیں۔ پارٹی کارکن الیکشن والے دن ووٹ ڈلوانے کے لیئے انتھک محنت کریں اور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لانے تک اپنا کردار ادا کریں۔ حلقہ کی عوام کی نظریں اب وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے بعد منصور حیات خان پر مرکوز ہیں اور وہ ان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔ حلقہ کی عوام اور پارٹی ورکرز کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ منصور خان کی حلقہ کی عوام میں دن بدن بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے سیاسی مخالفین کے ہوش اڑا دیئے ہیں اور ان کو اپنی شکست واضح طور پر نظر آچکی ہے ۔ انشاء اللہ منصور حیات خان اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کرنے کے مشن کو جاری رکھیں گے اور حلقہ کی عوام اور پارٹی ورکرز سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور ان کے دکھ درد اور خوشیوں میں تواتر سے شریک ہو ں گے۔

Back to

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر