کنور محمد دلشاد Adetude پرائیویٹ لمٹیڈ گروپ کی تینوں قومی کمپنیوں کے چیئرمین مقرر

کنور محمد دلشاد Adetude پرائیویٹ لمٹیڈ گروپ کی تینوں قومی کمپنیوں کے چیئرمین ...

اسلام آباد ( پ ر ) نیشنل ایڈور ٹائزنگ و پبلک ریلیشنز ایجنسی Adetudeکے بورڈ آف گورنر نے متفقہ طور پر سابق وفاقی سیکر ٹری کنور محمد دلشاد کو گروپ کی تینوں قومی کمپنیوں کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق Adetude پرائیویٹ لمیٹڈ گروپ 2006سے درجنوں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بطور ایڈورٹائزنگ و پی آر ایجنسی الیکٹرانک ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ کئی قومی اور بین االاقوامی سطح کے متعد دایکسپو، سیمینار اور کانفرنسز کا بھی انعقاد کر چکا ہے ۔گروپ میں پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی اداروں کو فلم ڈاکو مینٹری کی سروسز فراہم کرنے اور ایرئیل شوٹنگ کی سب سے بڑی کمپنی سکائی کاپٹر اور پاکستان کا سافٹ امیج ابھارنے میں مصروف عمل وائس آف پاکستان بھی شامل ہیں ۔گروپ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سکائی کاپٹر فلمز اور وائس آف پاکستان بھی گروپ کا حصہ ہیں ۔علاوہ ازیں ریٹائرڈ کرنل وحید حامد کو Adetudeاور سکائی کاپٹر کا صدر(President)مقرر کیا گیا ہے جبکہ نعیم محبوب وائس آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہونگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر