این اے65ضمنی الیکشن ،انتخابی مہم ختم،الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل

این اے65ضمنی الیکشن ،انتخابی مہم ختم،الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ این اے 65کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم جمعہ کی رات کو بارہ بجے اختتام پذیر ہو گئی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، ہفتہ 13اکتوبر کو تمام عملہ اور انتخابی میٹریل حلقہ این اے 65کے 468پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیا جائے گا ، 25جولائی کے عام انتخابات میں اس حلقے میں 3لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جبکہ اس حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد ساڑھے 5لاکھ کے قریب ہے ، چونکہ مسلم لیگ ن کہے امیدوار کے مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک حسین کے حق میں دستبردار ہوجانے سے الیکشن یکطرفہ دکھائی دیتا ہے مگر آخری دنوں میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے میجر یعقوب سیفی کو بھی حلقہ کے عوام کی طرف سے بڑی پذیرائی ملی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ میجر یعقوب سیفی بھی توقع سے زائد ووٹ لینگے ۔ پاک فوج کے دستے اور رینجرز بھی تلہ گنگ پہنچ کر پوزیشن لے چکے ہیں ، سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب ووٹ پول ہونے کا امکان ہے اور ایسی صورتحال میں کچھ تبصرے نگاروں کی رائے ہے کہ چوہدری سالک حسین 95ہزار جبکہ میجر یعقوب سیفی55ہزار سے زائد ووٹ لینگے بحرحال میجر یعقوب سیفی کے قریبی حلقے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انشاء اللہ 14اکتوبر کی شام کو ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آنے والا ہے اور تحریک تلہ گنگ ، لاوہ اور ونہار کے عوام موجودہ مہنگائی کے حوالے سے حکومتی امیدوار کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کرینگے ،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر