جہلم فلاحی تنظیم کیئر ٹیکر کا اہم اجلاس کل ہوگا
جہلم(نامہ نگار) جہلم فلاحی تنظیم کیئر ٹیکر کا اہم اجلاس 14اکتوبر بروز اتوا ر کو ہوگا جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے اور معزز ممبرز کو مختلف شعبوں سے متعلقہ ذمہ داریاں سونپی جائیں گی،جہلم کی فعال فلاحی تنظیم کیئر ٹیکر کا اجلاس چیئرمین میر اسفند کی سربراہی میں ہوگا جس میں تمام ممبرز کو14اکتوبر بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے دوپہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے اور معزز ممبران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی،تاکہ فلاحی منصوبوں کو احسن طریقے سے پروان چڑھایا جا سکے۔