ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے اینٹوں کے بھٹے بندکرنیکا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے اینٹوں کے بھٹے بندکرنیکا نوٹیفکیشن معطل کردیا

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے محکمہ ماحولیات کا نوٹیفکیشن جو اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کے متعلق تھا کو معطل کر دیا اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ ماحولیات ایجنسی نے کس قانون کے تحت بھٹے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو محکمہ ماحولیات کے وکیل چپ کر گئے ان کے پاس کوئی قانون موجود نھیں تھا جسٹس عبادالرحمن نے کہا کہ اینٹ تعمیراتی کام کا اھم جزوھے آپ اس کو کیسے روک سکتے ہیں انہوں نے کہا کہا کہ سموگ اور فوگ کھاریاں سے آگے ہے راولپنڈی ڈوثرن میں ایسا نھیں ھے انہوں نے 18 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی ادھر راولپنڈی اور روات کی بھٹہ ایسوسی ایشن نے رضاکارانہ طور پر اینٹوں کے ریٹ 2000 ہزار روپے فی ہزار ریٹ کم کر دئے ھیں اس فیصلے سے بھٹہ مالکان اور مائن مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر